کوٹ ادو:نکھٹو شوہر کا بیوی پر چھری سے حملہ،حالت نازک

کوٹ ادو:نکھٹو شوہر کا بیوی پر چھری سے حملہ،حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے نواحی قصبہ گجرات کے رہائشی عارف سہوکی شادی ہاشم کی بیٹی ریحانہ بی بی سے 23سال قبل ہوئی،عارف سہو نکھٹو تھا کوئی کام کاج نہیں کرتا تھاجس پر اس کی بیوی نے گھر کو چلانے کے لیے قصبہ گجرات بازار میں رانی بیوٹی سیلون کھول لیا اور شہر میں 5مرلے کا پلاٹ بھی لے کر اپنے نام کرا لیا،عارف سہوبیوی (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
سے پلاٹ کا حصہ مانگا تھا انکار پر گزشتہ روز چھری لے کر اس کے سیلون پر پہنچ گیا اور چھریوں کے وار سے چھاتی سمیت جسم کے مختلف حصے زخمی کر دیے،زخمی ریحانہ بی بی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ بعد ازاں تشویشناک حالت کے باعث سے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا پولیس محمودکوٹ نے زخمی بیوی ریحانہ بی بی کی رپورٹ پر شوہر عارف سہو کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

نازک