سن کوٹہ بھرتی و دیگر مطالبات‘ پسکو پنشنرز کا واپڈا ہاؤس میں دھرنا 

  سن کوٹہ بھرتی و دیگر مطالبات‘ پسکو پنشنرز کا واپڈا ہاؤس میں دھرنا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پیسکوپنشنرز ایسوسی ایشن /واپڈاریٹائرڈ ملازمین نے 20فیصد سن کوٹہ کے تحت بچوں کی بھرتی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں واپڈا ہاؤس پشاور میں دھرنے دیا جس میں صوبہ بھر سے ریٹائرڈ ملازمین نے شرکت کی۔ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدرپیرلائق شاہ اور جنرل سیکرٹری مرتضیٰ علی شاہ کی قیاد ت میں شرکاء پیسکو ہیڈ کوارٹرزپشاور میں جمع ہوئے اورانہوں نے مین گیٹ کے سامنے دھرنا دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ 2010سے من پسند اور حاضرسروس ملازمین کے بچوں کوبھرتی کیا جارہا ہے تاہم ریٹائرڈ وفوت شدہ ملازمین کے بچوں کو نظرانداز کیا گیاجس پر وہ زائدالعمر ہوگئے۔ بعدازاں مظاہرین کے نمائندوں نے پیسکو ڈی جی ایچ آر ودیگر افسران کیساتھ ملاقات کی اور انہیں بچوں کی بھرتی،انہیں عمر میں رعایت دینے، میرج گرانٹ اور جی ایل آئی نہ دینے کے مسائل پیش کئے اوربتایاکہ عدالتی احکامات کے باوجودجی ایل آئی نہیں دیاجارہاجس پر انہیں بتایا گیا کہ میرج گرانٹ کا مسئلہ 24دسمبرکو ہونے والے بی اوڈی اجلاس میں زیربحث لایاجائیگا۔بعدازاں مذاکرات ناکام ہونے پر مظاہرین نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے اور صوبائی سطح پر تنظیم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -