مہنگائی میں کئی گنا اضافہ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملازمین کا احتجاج

مہنگائی میں کئی گنا اضافہ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملازمین کا احتجاج

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرکل یونٹ میں ہڑتال اور تالا بندی کی گئی اور مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ قاسم بلوچ اور جنرل سیکٹری کاسم بھٹہ نے کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر اور سیکرٹری نے کہا کہ اشیائے خورد ونوش بجلی(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 گیس پٹرول ڈیزل سمیت تمام چیزوں کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جب کہ ملازمین کی تنخواہیں وہیں کی وہیں کھڑی ہیں حکومت وقت نے ہمارا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہ کیا ہے جبکہ باقی ماندہ 25 فیصد ڈسپرٹی الاونس مئی تک تین ماہ کا بقایاجات بھی نہیں دیئے چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرنے کے کئی بار وعدے کئے گئے مگر عمل درٓمد آج تک نہیں ہوا انہوں نے مزید کہا کہ دن با دن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے اور غریب ملازمین کے بچوں کو ملازمتوں کے مواقع دیے جائیں تاکہ غریب کے گھر کا چولہا جل سکے احتجاجی ریلی میں ملازمین نے کالا جھنڈا اٹھا رکھا تھا ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے تب تک دفتر کی عمارت پر کالا جھنڈا لہرائیں گے اور ملازمین سیاہ پٹیاں باندھ کر دفا تر میں کام کریں گے

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -