بلدیاتی ملازمین اپنے حقوق  کے لیے متحد ہیں،دانش قریشی 

      بلدیاتی ملازمین اپنے حقوق  کے لیے متحد ہیں،دانش قریشی 

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے رہنما و ترجمان سکھر ڈویژن دانش قریشی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے بلدیاتی ملازمین اپنے حقوق کے لیے یکجا ہوگئے اندرون سندھ کی18اضلاع سے بلدیاتی محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھ کرفتح حاصل کی اس کی مثال رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی، مطالبات منظور ہونے پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے تحت بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والی شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن سندھ سیکریٹری یونین کونسل یونین سندھ،یونین کونسل ایمپلائز یونین سندھ،یوسی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی اور فیڈریشن کی الحاق یافتہ 100سے زائد یونینز کے عہدیداران،ورکرز کو مباکباد پیش کرتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -