پورے سسٹم میں خرابی سے حالات بگڑ رہے ہیں، ساجد علی نقوی

پورے سسٹم میں خرابی سے حالات بگڑ رہے ہیں، ساجد علی نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹی رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے  کہ پاکستان میں نظام عدل(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
 میں بہت سی خامیاں ہیں جس کے باعث اعلیٰ سطحی کیسز سے لے کر نچلی سطح تک صحیح معنوں میں انصاف نہیں ہوپاتا، ہم خود اس نا انصافی سے متاثر ہیں، پورے نظام میں سب سے بڑی خامی بہتر اندازاور غیر جانبدارانہ و منصفانہ انویسٹی گیشن، جاندار اور شفاف پراسیکیوشن کا نہ ہوناہے، جب تک منصفانہ انویسٹی گیشن، جاندار پراسیکیوشن اور مداخلت یا دبانے سے پاک نظام نہیں ہوگا اس وقت تک انصاف کی فراہمی خواب رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی رپورٹ سمیت دیگر امور پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ ماورائے عدالت اقدامات قطعاً ناقابل قبول ہیں مگر افسوس ہر کچھ عرصہ بعد اس طر ح کے واقعات رونما ہوتے ہیں مگر اس کا تدارک نہیں کیاجارہاجس کی بنیاد نظام میں وہ خامیاں ہیں جنہیں دور کیا جانا ضروری ہے کیونکہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کا فرمان ہے کہ ”حکومت کفر سے چل سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں“ ظلم کا خاتمہ صرف صحیح معنوں میں انصاف کی فراہمی سے ہی ممکن ہے۔ ہم ایک عرصہ سے نچلی عدالتوں سے اعلیٰ عدالتوں تک انصاف کے متلاشی ہیں 
ساجد علی نقوی