ڈی پی او راجن پور کا نوٹس،اغواء شدہ کم سن بچہ آپریشن کے بعد بازیاب
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او راجن پور محمد افضل کے فوری نوٹس اور پولیس تھانہ کوٹ مٹھن کی انتھک کاوشوں سے اغوا شدہ کمسن بچہ فوری بازیاب کروا لیا(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
گیامرزا محمد وسیم بعمر 13/14 سال کے ورثا کی جانب سے بچے کی گمشدگی اور اغوا کی اطلاع دی گئی تھی۔اطلاع موصول ہونے پر مقامی پولیس کی جانب سے ابتدائی قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 931/21 بجرم 365 درج کیا گیا۔ڈی پی او راجن نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو بچے کی بحفاظت بازیابی کے احکامات جاری کیئے گئیتھانہ کوٹ مٹھن پولیس کی ایس ایچ او رمضان شاہد کی سربراہی میں بچے کی تلاش شروع کر دی گئی۔مشکوک افراد کو حراست میں لیکر، ٹیکنیکل اور دیگر ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بچے کو بازیاب کر لیا گیا۔پولیس کی جانب سے محمد وسیم کو بحفاظت ورثا کے حوالے کر دیا گی۔اہل علاقہ اور ورثا کیجانب سے پولیس کی کاوشوں کو سراہا گیا اور پھولوں کے ہار پہنا کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
بازیاب