شبقدر،سالانہ روحانی اجتماع 9,10دسمبر کو ترناب چارسدہ میں ہورہا ہے
شبقدر(تحصیل رپورٹر) سالانہ روحانی اجتماع 9,10دسمبر کو ترناب چارسدہ میں ہورہا ہے اجتماع 2دن تک جاری رہے گا۔ جس سے حضرت مولانا خواجہ حسین احمد، حافظ مولانا نصیر الدین حاکوائی، خواجہ عبدالماجدصدیقی، مولانا محمد ادریس، مفتی عبداللہ شاہ اور پیر حزب اللہ جان حقانی خطاب فرمائیں گے اس موقع پر محفل ذکر کا انعقاد ہوگا۔