بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کی کامیابی یقینی ہے‘ مسکین شاہ 

  بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کی کامیابی یقینی ہے‘ مسکین شاہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے امیر مولانا مسکین شاہ کی زیر صدارت پشاور کے تحصیلوں کی بلدیاتی کمیٹیوں کا اجلاس مفتی محمود مرکز رنگ روڈ میں منعقد ہوا۔مولانا مسکین شاہ نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا ہوا ہے حکومت کی ناکام پالیسیوں اور بدترین کارکردگی سے عوام تنگ آچکی ہے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کی کامیابی یقینی ہے۔ اجلاس میں ضلعی امیر مولانا مسکین شاہ نے ہدایات جاری کی کہ ضلعی پشاور کے تحصیلوں کی کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد شیڈول بنائیں اور جائزہ لیا کریں۔ کمیٹی اراکین روزانہ کی بنیاد پر ضلعی جماعت سے رابطے میں رہے پولنگ ایجنٹس کی تیاریاں ابھی سے مکمل کریں۔ ضلعی الیکشن کمیٹی کے ممبران آج سے تحصیلوں کے دورے شروع کرینگے۔ اجلاس میں حاجی منہاج الدین باچہ، مفتی معروف خان، حاجی شمس الحق، ڈاکٹر مسعود گل، حاجی طارق آفریدی اور مولانا سہیل درویش ودیگر نے شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -