زیر تربیت افسروں کا ملتان، بہاولپور کا دورہ،ملاقاتیں،مختلف امور پر بریفنگ

زیر تربیت افسروں کا ملتان، بہاولپور کا دورہ،ملاقاتیں،مختلف امور پر بریفنگ

  

ملتان،بہاول پور(سپیشل رپورٹر، بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال سے نیشنل انسٹی(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے32ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے9رکنی افسران کے وفد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سعدیہ نسیم غزالہ کی سربراہی میں ملاقات کی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے زیر تربیت افسران کو بہاول پور ڈویژن کے تاریخی، جغرافیائی و ثقافتی پس منظر بارے آگاہی دی۔ انہوں نے ڈویژن کے معاشی و سماجی تعمیرو ترقی اور مستقبل کے امکانات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے بہاول پور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورت حال اور خطے میں سیر و سیاحت کے فروغ اور دیگر انتظامی امور بارے تبادلہ خیال کیا اور زیر تربیت افسران کے سوالات کے جوابات دیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ایڈیشنل کمشنر اشتمالات طارق محمود بخاری، ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ نیشنل منیجمنٹ کالج لاہور کے زیراہتمام چلنے والے بتیسویں (32nd) مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز نے ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کے تحت ریجنل پولیس آفس کا دورہ کیا۔آر پی او شیر ا کبر نے ان آفیسرز کو ریجن کی پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔آر پی او نے آفیسرز کو ریجن بھر کے کرائم ٹرینڈ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں،پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور خصوصاً ضلع رحیم یار خان کے کچہ ایریا میں ہونے والے پولیس آپریشن اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارہ میں مفصل بریف کیا۔آفیسرز نے ریجن میں کرائم کے کم ہوتے ہوئے گراف اور پولیس کی کامیابیوں پر ریجنل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ واضح رہے کہ سول سروسز کے یہ آفیسران گریڈاٹھارہ سے اُنیس میں ترقیاب ہونے کے سلسلہ میں بہاولپور کے تین روزہ مطالعاتی دورہ پر ہیں۔ اپنے وزٹ کے دوران زیر تربیت آفیسران مختلف محکمہ جات کی ورکنگ کے بارہ میں بریفنگ لیں گے۔)32ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز کا ایم ڈی اے کا معلوماتی دورہ۔معزز مہمانوں کا استقبال ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کیا جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عارف ضیا گجر،ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر بزدار،ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی،ڈائریکٹر اربن پلاننگ خواجہ وقاص،ڈائریکٹر ٹان پلاننگ قصور عباس،ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ چوہدری محمد اصغر،سٹاف آ فیسر ٹیکنیکل را ذکا الرحمن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ علیم  ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم  نے ایم ڈی اے کے بارے میں مہمانوں کو بریفنگ پیش کی۔بریفنگ میں ایم ڈی اے کے تمام ڈائریکٹورٹس کا تعارف اور ان کی ورکنگ پر روشنی ڈالی گئی۔شعبہ ٹان پلاننگ،اربن پلاننگ،شعبہ اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ،شعبہ ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ،فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن کی ورکنگ کا طریقہ کار اور کاکردگی کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ ایم ڈی اے کے بجٹ کے ساتھ ساتھ ریونیو اور اخراجات کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔بریفنگ کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے  مہمانوں کے سوالات کے   تفصیل سے جوابات دیئے۔ایم ڈی اے کے نئے  پروجیکٹس کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔تقریب کے آخر میں معز ز مہمانوں کو تعریفی شیلڈز پیش کی گئی۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -