خیبرپختونخوا فٹ بال کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، سپر 8 مرحلے کا آغاز

  خیبرپختونخوا فٹ بال کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، سپر 8 مرحلے کا آغاز

  

پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا یوفون فٹ بال کپ 2021 سپر 8 مرحلے میں داخل ہوگیا ہے8  ٹیموں کے کپتانوں کے سامنے پشاور کے تاریخی طہماس خان اسٹیڈیم میں ٹرافی رونمائی کے لئے پیش کی گئی۔علاقائی سطح پر ایلی منیٹر راؤنڈ کے اختتام پر ڈی ایف اے چارسدہ، ڈی ایف اے ایبٹ آباد، آتش ٹانک، ڈی ایف اے چترال، ڈی ایف اے کرک، ڈی ایف اے مردان، ڈی ایف اے بنوں اور ڈی ایف اے وزیرستان کمبائنڈ نے سپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ سپر 8 مرحلے کے آغاز پرفٹ بال کپ کا باضابطہ گیت ”تو کھیل جا“ اسٹیڈیم میں بجایا گیا ٹورنامنٹ کے سپر8 مرحلے کے میچ شروع ہوگئے ہیں جو 9 دسمبر تک جاری رہیں گے، ڈی ایف اے چارسدہ کا مقابلہ ڈی ایف اے ایبٹ آباد، آتش ٹانک کا مقابلہ ڈی ایف اے چترال، ڈی ایف اے کرک کا مقابلہ ڈی ایف اے مردان سے جبکہ ڈی ایف اے بنوں کا مقابلہ ڈی ایف اے وزیرستان کمبائنڈ سے ہوگا، فاتح ٹیمیں سیمی فائنل میں  جگہ بنائیں گی۔دونوں سیمی فائنلز 10 دسمبر کو، 11 دسمبر کوخیبرپختونخوا یوفون فٹ بال کپ کا فائنل کھیلا جائے گا، فائنل کی فاتح ٹیم کا مقابلہ پھر بلوچستان ایڈیشن کی فاتح ٹیم مسلم کلب چمن سے سپر فائنل میں 12 دسمبر کو پشاور کے طہماس خان فٹ بال اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -