لاہور ہائیکورٹ،بوریوالا، گگو منڈی کنٹریکٹرز کی حکومت کیخلاف رٹ درخواست،سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ
ملتان (خصو صی ر پو رٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان کے دو ججز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بوریوالا اور گگو منڈی کے کنٹریکٹرز(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
کی حکومت کے خلاف رٹ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر حکومت پنجاب کی جانب سے صرف ایک روزہ مویشی منڈی لگانے کے حکم کے خلاف سٹے آرڈر جاری کیا گیا تھا۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر عبدالغفار نے کونسل سید ریاض الحسن گیلانی کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ کیٹل مارکیٹنگ اتھارٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں چار روزہ منڈی کا ذکر ہے مگر حکومت پنجاب نے صرف ایک دن کام کرنے کی اجازت دی تھی جس کے خلاف ہائی کورٹ ملتان سے رجوع کیا گیا تو عدالت عالیہ نے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا مگر اس کے باوجود حکومت پنجاب نے ایک روزہ منڈی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے چنانچہ ڈویژن بینچ نے سٹے جا
محفوظ