نشتر ہسپتال،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعدادصرف4رہ گئی

نشتر ہسپتال،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعدادصرف4رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان  میں ڈینگی کے شبہ میں ایک(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
  مریض داخل ہوا ہے۔جسکی رپورٹ کا انتظار ہے۔ آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 04 ہے تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ میں  مظفر گڑھ کے رہائشی شخص کو ڈینگی کے شبہ میں داخل کروایا گیا ہے،جس کی رپورٹ کا انتظار ہے،اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ  ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 70 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 04 ہے، جہاں اس وقت ڈینگی میں مبتلا 04 مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی میں مبتلا 02 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے
ڈینگی