صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان سید یوسف اکبر نقوی عہدے پر بحال
ملتان (خصو صی ر پو رٹر)پنجاب بار کونسل نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید یوسف اکبر نقوی کو عہدے پر(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
بحال کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب بار کونسل نے واضح احکامات کے باوجود سالانہ انتخابات کے لئے ووٹر لسٹیں جمع نہیں کرانے پر صدر بار سمیت 14 بار ایسوسی ایشنز کے صدور کو معطل کر دیا تھا۔ جس پر صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان گزشتہ روز پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے اور ووٹر لسٹوں کے ساتھ درخواست بھی پیش کی جس پر انہیں عہدے پر بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
بحال