ضلع ملتان،44فلاحی مراکز میں کرونا ویکسی نیشن سنٹرز قائم

ضلع ملتان،44فلاحی مراکز میں کرونا ویکسی نیشن سنٹرز قائم

  

 ملتان (وقائع نگار)سیکرٹری برائے پاپولیشن ویلفیئر، حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 ملتان کی طرف سے ضلع ملتان کے 44 فلاحی مراکز میں کرونا ویکسینیشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں - جہاں پر کرونا ریڈ REDکمپین کے حوالے سے کرونا سے بچاکی ویکسین لگائی جا رہی ھے تمام سنٹرز کے باہر کرونا ویکسینیشن سینٹرز والے بینرز لگائے گئے ھیں اس کے علاو دور دراز علاقوں میں پاپولیشن ویلفیئر کی ٹیمیں کرونا ویکسین لگا رہی ھیں جن کی مانیٹرنگ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر آفتاب احمد اعوان اور ملتان کے دیگر افسران کر رہے ھیں انھوں نے دور دراز علاقوں میں ویکسین لگانے والی ٹیموں کو چیک کیا اور شاباش دیتے ھوئے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سٹاف ہر مشکل گھڑی میں عوام کیلئے اپنی خدمات پیش کرتا ھے مزید انھوں نے ویکسین سنٹر بھی چیک کیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک محمد حسن بھی ان کے ہمراہ تھے انھوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنا ھماری ذمہ داری ھے اور اس ذمہ داری کو پوری لگن اور احسن طریقے سے پورا کیا جائے گا آفتاب احمد اعوان نے کہا کہ پاکستان ھمارا گھر ھے لہذا پاکستان کی عوام سے اپیل ھے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیں اور گھر گھر ویکسین لگانے والی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

قائم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -