ڈیرہ،رقم لین دین،فائرنگ  سے نوجوان جاں بحق 

ڈیرہ،رقم لین دین،فائرنگ  سے نوجوان جاں بحق 

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)دکان میں شرکت داری اور لین دین کے تنازعہ پر تحصیل کلاچی کے تھانہ لونی میں دو ملزمان نے دوکان کے قریب فائرنگ کرکے19سالہ کامران کو قتل کردیا،مقتول کی والدہ کی رپورٹ پر مقتول کے دو شرکت داران کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔کلاچی پولیس نے کاروائی کرکے دونوں ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔،تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی میں 49سالہ مسرت بی بی زوجہ امیر احمد اترا سکنہ لونی کے 302/34PPCکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا بیٹا کامران نماز عشا کھانا کھا کرواپس دوکان پر گیا، جو رات کو پھر واپس نہ آیا،صبح گلی میں قتل شدہ پڑ ا تھا،جسے ملزمان عرفان عروف رضوال ولد محمد جان لک سکنہ کوٹ سلطان حال لونی اور عثمان ماچھی ولد میرزمان سکنہ لونی نے کیا ہے،جس سے میرے بیٹے کی دکان کی شرکت داری اور لین دین پر تنازعہ چلا آرہا ہے۔کلاچی پولیس نے کاروائی کرکے دونوں ملزمان کو آلہ قتل اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -