خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے 

    خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے 

  

        چارسدہ (بیورورپورٹ)ساوتھ ایشیاء پارٹنرشپ کے جذبہ پروگرام کے تحت عوامی اسمبلی کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئر شعیب خان,جماعت اسلامی کے تحصیل مئیر کے امیدوار اشفاق احمد خان, ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ظاہراللہ, جذبہ فورم کے جنرل سیکرٹری ظہوراحمد ظریف خیل, ایے این پی کی صفیہ نوروز, پی ٹی آئی کے رہنما شاہ فیصل, اقلیتی نمائندہ روقیہ نے خطاب کیا۔اس موقع پر بلدیاتی امیدواروں اور دوسرے شعبہ ھا?ے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ خواتین کے سیاسی عمل میں بھرپور شرکت ملکی ترقی کیلیے بہت ضروری اور ناگزیر ھے۔انہوں نے کہا کہ ھمارے ھاں خواتین سیاسی عمل میں دلچسپی نہیں رکھتیں اور نہ ہی الیکشن لڑنے کیلیے میدان میں آتی ھیں یہی وجہ ھے کہ نہ صرف خواتین کے مسائل حل نہیں ھوتے بلکہ ملک کی تقریبا آدھی آبادی کی نمائندگی بہتر طریقے سے نہیں ھو پاتی۔ مقررین نے مزید کہا کہ خواتین کی اسمبلیوں میں موثر نمائندگی کیلیے ان کی نمائندگی کو بڑھا کر 33 فیصد کرنے کی ضرورت ھے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اس تقریب کے پیغام کو آگے پہنچائیں۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے اس موقع پر ساوتھ ایشیا پارٹنرشپ کے پروگرام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -