بلین ٹری سونامی،بینک آف خیبر اور مالم جبہ سکینڈل رپورٹ طلب 

  بلین ٹری سونامی،بینک آف خیبر اور مالم جبہ سکینڈل رپورٹ طلب 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے بلین ٹری سونامی, بینک آف خیبر اور مالم جبہ سکینڈل کے حوالے سے انکوائری رپورٹ نیب سے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار علی گوہر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت پر کچھ احکامات دیئے تھے ابھی تک انکوائری رپورٹ جمع نہیں کی گئی جس پر پراسیکیوٹر نیب ریاض احمد نے عدالت کو بتایا کہ نیب کا نیا آرڈیننس آیا ہے اس کی روشنی میں اس کو دیکھیں گے تھوڑا وقت دیا جائے اس موقع پر جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ نیب کو طریقے آتے ہیں,جس کو پکڑنا ہوتا ہے اس کو پکڑ لیتے ہیں آپ یہ بتا دیں بی آر ٹی, بلین ٹری سونامی, بینک آف خیبر کیسز انکوائری سے آپ کو کون روک رہاہے نیب جب سب کو ایک جیسا ٹریٹ نہیں کرے تو پھر شک ہوجاتا ہے آپ چاہتے ہیں کہ ہم ایسا آرڈر جاری کریں کہ نئے آرڈیننس سے نیب  کاکام رک گیا ہے نیب کے کیسز ختم ہوگئے ہیں جس نے عدالت میں درخواست دی ہے ان کیسز کی فکر ہے لیکن نیب کو فکر نہیں ہے اس موقع پر علی گوہر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مالم جبہ کیس کو نیب نے بند کیا ہے جس پر جسٹس روح الامین نے کہا کہ مالم جبہ کیس محکموں کے درمیان معاملہ تھا ہم نے کہا تھا کہ محکمے مل بیٹھ کر اس کا حل نکالیں اور بلین ٹری سونامی, بینک آف خیبر میں ہم نے انکوائری رپورٹ طلب کی تھی جس پر نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انویسٹی گیشن آفیسر آج نہیں ہے, آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کر دینگے عدالت نے اگلی پیشی پر نیب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -