جامع کلاتھ کے تاجروں کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ

  جامع کلاتھ کے تاجروں کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامع کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔کسٹم حکام نے جامع کلاتھ مارکیٹ میں چھاپے کے دوران تاجروں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔مقدمہ کسٹم کے اے ایس او سیف الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات عائد کی گئیں ہیں۔دفعات کے تحت حملے میں ملوث ملزمان پر ہنگامہ، بلوا، جلا گھیرا، پولیس مقابلہ، املاک کو نقصان پہنچانے اور نقص امن کے الزام لگائے گئے ہیں۔مقدمے میں بتایا گیا کہ کسٹم کو بھاری مقدار میں اسمگل شدہ کپڑا اور سامان کے موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ کسٹم نے خفیہ اطلاع کی تصدیق کے لئے مختلف مارکیٹس کا سروے کیا۔ کسٹم حکام نے اسمگل شدہ سامان کی موجودگی کی تصدق پر نگرانی جاری رکھی۔