نشتر ہسپتال، او پی ڈی کا رجسٹریشن پرچی پرنٹر خراب، بجٹ ہضم

نشتر ہسپتال، او پی ڈی کا رجسٹریشن پرچی پرنٹر خراب، بجٹ ہضم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان،مخدوم رشید(وقائع نگار،نمائندہ خصوصی)پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال  نشتر ہسپتال میں عرصہ دراز سے او پی ڈی کی، رجسٹریشن پرچی پرنٹرز خراب ہیں، باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پرنٹرز کا لاکھوں روپے کا بجٹ کرپشن کی نذر ہو رہا ہے بتایا گیا ہے کہ ہسپتال (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
کی او پی ڈی میں چار سے پانچ ہزار ڈیلی مریض آتے ہیں، لیکن جب وہ پرچی وصول کرتے ہیں ان کے نام بھی صحیح طریقے سے پرنٹ نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے مریض سخت اذیت کا شکار ہیں، پرچی میں نام واضح نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوامی سماجی حلقوں نے، وزیر صحت یاسمین راشد کو مطالبہ کیا ہے، او پی ڈی کے تمام  پرنٹرز جلد درست کروائے جائیں، تاکہ مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، دوسری جانب، نشتر ہسپتال، کے ایس ایم ایس  ڈاکٹر خالد  معسود کا کہنا ہے،کرپشن کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا  کچھ پرنٹرز  ٹھیک کروا دیے ہیں باقی بھی جلد ٹھیک ہوجائیں گے، جبکہ دوسری جانب روزنامہ پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے، ایک بھی پرنٹرز ٹھیک نہیں ہے انتظامیہ اپنی کرپشن کو چھپانے کی  کوشش کر رہی ہے۔
کرپشن