ملتان میں گراں فروشوں کیخلاف آپریشن تیز،87افراد گرفتار

ملتان میں گراں فروشوں کیخلاف آپریشن تیز،87افراد گرفتار

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھا جائے مسلسل سرویلنس اور عملی اقدامات سے متعدد اشیاء خوردونوش کی قیمتیں (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

کنٹرول کی گئیں اور اس عمل کو جاری دکھا جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس منڈیوں، مارکیٹوں کی مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے انسداد گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی جاری دکھنا ناگزیر ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے میں ڈویژن میں گرانفروشوں کیخلاف 14ہزار90 چھاپے مارے گئے۔87گرانفروش گرفتار، 24 ایف آئی آر درج، 26لاکھ12 سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈویژن میں 354 فئیر پرائس شاپس،14 کسان پلیٹ فارم، 29سہولت بازار،7کریانہ ہول سیل پوائنٹس،61ڈی سی کاؤنٹرز، 15 پھل سبزی ہول سیل پوائنٹس فعال ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اوپن ڈور پالیسی پر گامزن ہیں۔حکومت پنجاب نے ملتان ڈویژن میں 710 ترقیاتی سکیموں کیلئے 17 ارب روپے جاری کئے ہیں۔فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔تمام سکیموں پر کام جاری ہے۔انتظامیہ کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،اداروں کی استعداد کار بڑھاتے ہوئے عوامی مسائل کو ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے 32 مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریننگ کورسز افسران کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں.اپنے کیرئیر کے دوران ایمانداری سے کام کرنا ہی افسران کا طرہ امتیاز ہے۔ڈویژن کی ترقی و خوشحالی اور خوبصورتی کیلئے  مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ ڈویژن میں 16 ایم این اے،34 ایم پی ایز،495 یونین کونسلز،356 پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کیئر فیسلٹیز، کارڈیالوجی، کڈنی ہسپتال، نشتر یونیورسٹی و ہسپتال، برن سنٹر موجود ہیں۔نشتر 2، مدر چائلد کئیر ہسپتال سے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات تک سہل رسائی ممکن ہو پائے گی۔ہفتے میں 2 روز علی الصبح از خود شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتا ہوں۔سرپرائز وزٹ کی بجائے پروگرام پہلے بتادیا جاتا ہے تاکہ ایک بار متعلقہ یونین کونسل کی بھرپور صفائی ممکن ہوسکے۔سیٹزن پورٹل پر موصول تمام شکایات کا حل کیا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ خطے کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔فنکاروں، ادیبوں، شاعروں کی خدمات کے اعتراف کیلئے عملی اقدام کئے جارہے اور ان کی رہائش گاہ وغیرہ پر سرکاری طور پر انکے نام کا بورڈ نصب کیا جائے گا۔ ایک روز ممبر اسمبلی کیساتھ، ترقیاتی سکیموں کی جانچ کا ذریعہ ہے۔ احساس بازار کا قیام مستحق افرد کی مدد کیلئے بہترین کاوش ہے جہاں سوئیٹر، جرسیاں،جوتے گرم کپڑے نادار افراد کو مفت فراہم کیے جارہے ہیں۔شہر میں 5اہم چوکوں کی اپ گریڈیشن،داخلی خارجی راستوں کی سجاوٹ کا کام جاری ہے۔جنرل بس سٹینڈ کی تفصیلی صفائی کروائی گئی ہے اور 25 ٹن کوڑا کرکٹ اٹھوایا گیا ہے۔  تمام ٹرمینلز کے ایک جیسے بورڈز لگوائے گئے ہیں۔جنرل بس سٹینڈ کے باتھ رومز کی مرمت کروائی گئی ہے جبکہ ہائی وے پر قائم پیٹرول پمپوں کے باتھ رومز کی حالت زار بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ النگ کی دیوار کی اپ گریڈیشن کا ٹینڈر اس ماہ ہو جائے گا۔سٹیڈیم کے اردگرد فوڈ سٹریٹ کی بحالی کیلئے پی سی ون سیکرٹری کھیل کو بھجوا دیا گیا ہے۔قلعہ پر موجود درباروں کے درمیان لینئیر پارک، واٹر ورکس روڈ براستہ حاجی کیمپ پر گرین بیلٹ کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے۔تمام ہسپتالوں کے باہر دستیاب ادویات اور سٹاک بارے پینافلکس لگوائے جا چکے ہیں جن کو گاہے بگاہے چیک کیا جاتا ہے۔نشتر ہسپتال کے داخلی پوائنٹس پر شہریوں کی رہنماء کیلئے فیسلیٹیشن سنٹر بنایا گیا۔ نشتر ہسپتال میں 791 باتھ رومز میں سے 657 کی اپ گریڈیشن پر 86.19 ملین روپے لاگت آئے گی۔5 کروڑ روپے وائس چانسلر نشتر ہسپتال کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر پر 9.5 ملین روپے لاگت آئے گی۔ جبکہ مریضوں کے لواحقین کیلئے پناہگاہ بھی زیر تعمیر ہے۔ہر ماہ کے پہلے روز ریونیو عوامی خدمت کچہری لگاء جاتی ہے، جس پر ریونیو معاملات کا فوری حل کیا جاتا ہے۔ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنرز، ترقیاتی محکموں کے افسران موجود تھے۔  کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھا جائیمسلسل سرویلنس اور عملی اقدامات سیمتعدد اشیا خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کی گئیں اور اس عمل کو جاری دکھا جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس منڈیوں، مارکیٹوں کی مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے انسداد گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی جاری دکھنا ناگزیر ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے میں ڈویژن میں گرانفروشوں کیخلاف 14ہزار90 چھاپے مارے گئے۔87گرانفروش گرفتار، 24 ایف آء آر درج، 26لاکھ12 سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈویژن میں 354 فئیر پرائس شاپس،14 کسان پلیٹ فارم، 29سہولت بازار،7کریانہ ہول سیل پوائنٹس،61ڈی سی کانٹرز، 15 پھل سبزی ہول سیل پوائنٹس فعال ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں، متعلقہ افسران، اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز  ویڈیو لنک پر موجود تھے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -