حکومت نے تین سالوں میں شہر کا بیڑا غرق کردیاہے، زبیر علی 

  حکومت نے تین سالوں میں شہر کا بیڑا غرق کردیاہے، زبیر علی 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاورسٹی میئرامیدوار زبیرعلی نے گلبہار روڈ پرانتخابی دفتر کھول دیا اس موقع پر سابقہ ڈسٹرکٹ ناظم پشاور حاجی غلام علی، قومی وطن پارٹی کے وائس چیئرمین فیاض علی شاہ،جے یوآئی سیکرٹری اطلاعات جلیل جان، سابقہ ناظم اللہ داد، جے یوآئی پی کے 77 کے امیر حسین احمد مدنی وجنرل سیکرٹری محمد سعیدخان سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں اور اہلیان علاقہ نے شرکت کی جس کی وجہ انتخابی دفتر کی تقریب انتخابی جلسہ کی صورت اختیارکرگئی۔انتخابی دفترکھولنے کے افتتاحی تقریب سے خطاب زبیرعلی، فیاض علی شاہ، جلیل جان اور اللہ داد نے کہاکہ شہر کے آج کے انتخابی دفتر کے تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت نے سٹی میئرشپ الیکشن میں کامیابی کی نوید سنادی۔ زبیرعلی نے کہاکہ پشاور شہر کے مسائل پر دل خون کے آنسو رو رہاہے اور برسراقتدار حکومت نے تین سالوں میں شہر کا بیڑا غرق کردیاہے جبکہ مدمقابل سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل ممبران  ہمیشہ ضلع کونسلوں کے اجلاسوں سے غیرحاضر ہوتے تھے اور یونین کونسل کے مسائل نہیں کی تو وہ شہر کی کیا خدمت کرے۔ انہوں نے کہاکہ پشاور کے غیور عوام، بزرگ، مائیں، بہنیں بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ووٹ دے کر19دسمبرکو کتاب کے نشان پر مہر لگائے اورانفرادی سوچ کی بجائے اجتماعی مفاد میں فیصلہ دیں تاکہ شہر کے نکاسی آب، صفائی پانی، ٹریفک مسائل، گلی کوچوں اورسڑکوں کی پختگی، صحت وتعلیم کے مسائل حل کرسکوں۔ انہوں نے کہاکہ میرے والد نے بحیثیت ضلع ناظم شہر کی سڑکوں کی کشادگی اور ٹیوب ویلوں کا جھال بچھا دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ سکولوں کے حالت زار بہتر کرنے کے ساتھ میونسپل انٹرکالجز کے فیسوں کو کم کرکے تعلیم عام کرنے کے لئے اقدامات اٹھاؤں گا، بے روزگاری کے خاتمے کرکے شہر کے نوجوانوں کی احساس محرومی ختم کرنا مشن ہے۔انہوں نے انتخابی دفتر میں کثیرتعداد میں شہریوں کی شرکت کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے ان سے شہر کے گلی گلی اور کوچے کوچے میں انتخابی مہم از خود چلانے میں مدد کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -