شعبہ ریاضی کی قومی کانفرنس ریسرچ سکالرز کیلئے مفید ہوگی،وی سی ملاکنڈ

  شعبہ ریاضی کی قومی کانفرنس ریسرچ سکالرز کیلئے مفید ہوگی،وی سی ملاکنڈ

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر)ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹررشید احمد نے کہاہے کہ شعبہ ریاضی کی قومی کانفرنس ریسرچ سکالرز کے انتہائی مفید ثابت ہوگی وہ گزشتہ روزشعبہ ریاضی کے زیراہتمام میتھ میڈ یکل سائنسز کی منعقدہ دوسری دو روزہ قومی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر شعبہ ریاضی کے چیئرمین اور آرگنائزنگ کمیٹی کی کارکردگی سراہتے ہوئے انہیں مبارکباددی اور کہاکہ ان کی شبانہ روز محنت اور کاوشوں کی بدولت کانفرنس کامیابی سے ہمکنار ہوئی،تقریب سے شعبہ ریاضی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر امتیاز احمد، اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر سعید احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کانفرنس کو انتہائی مفید سرگرمی قراردیتے ہوئے کہاکہ اس میں ملک بھر کے مختلف جامعات کے طلبہ، ریسرچ سکالرز اور پروفیسرز کو آپس میں تبادلہ خیال اور ایکدوسرے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملاہے، شعبہ ریاضی کے چیرمین پروفیسرڈاکٹر امتیاز احمد نے کہاکہ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشید احمد کے بھرپور تعان اور سرپرستی کے بغیر کانفرنس کا انعققاد ممکن نہیں تھا،شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے وائس چانسلر منعقدہ کانفرنس کے پرنسپل انوسٹی کیٹرتھے جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیئرمین شعبہ ریاضی پروفیسرڈاکٹر غلام مصطفیٰ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ ای ڈی مصطفیٰ غفور سمیت مختلف جامعات کے پروفیسرز اور ریسرچ سکالرز نے کانفرنس میں شرکت کی،اس موقع پر مہمانان کو شیلڈز جبکہ طلبہ کو اسناد بھی دی گئیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -