فیروزوالہ، سکریپ گودام میں خوفناک دھماکہ، 4 افراد زخمی
فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) شاہدرہ کے علاقے فضل پارک میں سکریپ کے گودام میں خوفناک دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، دھماکہ کوئی چیز توڑنے کے باعث پیش آیا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔ بتایا گیا ہے کہ فضل پارک شاہدرہ میں طاہر مقصود نے کباڑخانہ بنا رکھا ہے جہاں پر مزدو سکریپ سامان جمع کر رہے تھے اچانک زور دار دھماکہ ہوا،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔
4زخمی