تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات 

   تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری  کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کنزیومر کورٹ ایبٹ آباد کے جج سید اصغر علی شاہ کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت جج کنزیومر کورٹ مردا ن تعینات کر دیا گیاجبکہ جج کنزیومر کورٹ مردان مسز سعدیہ ارشد کی بحیثیت جج کنزیومر کورٹ ایبٹ آباد اورجج کنزیومر کورٹ لکی مروت مسز فرح عطا ء اللہ کو پشاور ہائی کورٹ پشاور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس امر کا علان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا ہے۔