موبائل فون پر بھتہ طلب  کرنے والے کی عبوری  ضمانت کی درخواست منظور 

   موبائل فون پر بھتہ طلب  کرنے والے کی عبوری  ضمانت کی درخواست منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور  محمد طیب جان نے برطانوی شہریت رکھنے والے شخص سے موبائل فون پر بھتہ طلب کرنے والے کی عبوری ضمانت کی درخواست  منظور کردی گزشتہ روز عدالت نے  ملزم ابراہیم  کی جانب سے  مہتاب سکندر ایڈووکیٹ کی توسط  دائر عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر  عدالت کو  بتایا کہ ملزم  پر الزام ہے کہ انہوں حیات آباد میں مقیم  برطانوی شہریت  رکھنے والے شخص واحد الکوزئی سے  بذریعہ فون رقم کا مطالبہ کیا تھا  اور دھمکیاں بھی دی  تھیں جس کے بعد ملزم کے خلاف  تھانہ حیات آباد میں مقدمہ درج کردیا گیا  ملزم نے گرفتاری سے قبل عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دی جس کو فاضل عدالت نے منظور کردی۔