منشیات سمگل کرنے کے مقدمے نامزد دو ملزمان کی ضمانت درخواست منظور
پشاور(نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور طاہر اورنگزیب نے منشیات سمگل کرنے کے مقدمے نامزد دو ملزمان کی ضمانت درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے گزشتہ روز عدالت نے ملزمان کی جانب سے اسد خان شہزادہ یوسفزئی ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم رحیم سید اور اعجاز خان پر الزام ہے کہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گاڑی سے تحویل میں لیا تھا جس میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ہو رہی تھی، پولیس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 24سو گرام چرس اور 500گرام آئس برآمد کی تھی اور ملزمان کے خلا مقدمہ درج کردیا تھا ۔ ملزمان نے گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست دی جو عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد منظور کردی اور ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کریئے۔