چرس سمگل کرنے کے  الزام میں گرفتار عیسائی  ملزم کی ضمانت درخواست منظور

  چرس سمگل کرنے کے  الزام میں گرفتار عیسائی  ملزم کی ضمانت درخواست منظور

  

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار عیسائی ملزم کی ضمانت درخواست منظور کرلی۔ ملزم کیجانب سے نعمان محب ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ اسکے موکل شہزاد مسیح پر الزام لگایا گیا کہ وہ رات کی تاریکی میں 10کلوگرام چرس سمگل کرنیکی کوشش کررہا تھا،انہوں نے بتایا کہ جس علاقے میں اسے گرفتار کیاگیا وہاں پر دونوں اطراف ارضیات ہیں لہذا پولیس کو دیکھنے کے بعد اسے بھاگ جانا یا چھپ جاناچاہیے تھالیکن ایسا نہیں ہوا اور پولیس نے اسے باآسانی پکڑ لیاانہوں نے بتایا کہ ملزم بے قصور ہے اور اس سے جو منشیات برآمد کی گئی وہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہیں کیاگیالہذا اسے ضمانت دینے کی استدعا کی گئی۔ فاضل جج نے دلائل مکمل ہونے پر اسے رہا کرنیکا حکم دے دیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -