سینیٹر مشتاق احمد خان آج 9دسمبر دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کرینگے

  سینیٹر مشتاق احمد خان آج 9دسمبر دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)صوبائی امیر جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد خان آج 9دسمبر دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کرینگے،جس میں وہ صبح9بجے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار تحصیل میئر درابن احسان اللہ خان میانخیل کی رہائشگاہ ڈیرہ ٹان میں میڈیا سے گفتگو کرینگے۔اس کے بعد تحصیل درابن کا مکمل دورہ اور 11بجے چودھوان میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے،اس سلسلے میں ضلعی امیر جماعت اسلامی مولانا سلیم اللہ ارشد قیم جماعت حاجی بشیر کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور جماعت اسلامی کے کارکنان دورے کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔