اینٹی کرپشن ٹیم کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آفس پر چھاپہ، افسروں کی دوڑیں: ریکارڈ ضبط 

اینٹی کرپشن ٹیم کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آفس پر چھاپہ، افسروں کی دوڑیں: ریکارڈ ...

  

  ملتان (وقائع نگار)اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ریجن کی جانب کا چھ ماہ میں مسلسل تیسری مرتبہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے دفترِ پر چھاپہ  مارا گیا اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم کے چھاپے کے دوران ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کچھ  افسران خوف کے مارے اپنا دفتر چھوڑ کر بھاگ گئے انکوائری ٹیم کے ریکارڈ قبضہ میں لیکر ریکارڈ سیل کر دیا ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران کو اینٹی کرپشن حکام کو ریکارڈ فراہمی میں مسلسل (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

لیت و لعل سے کام لینا مہنگا پڑ گیا،تفصیل کے مطابق  اینٹی کرپشن نے گزشتہ روز  پولیس کے ہمراہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس چھاپہ مارا اور ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر افسران کی سرزنش کی - اس موقع پر اینٹی کرپشن ٹیم نے سپیئر پارٹس خریداری، فیول و مشینری کی مرمت اور خلاف میرٹ بھرتیوں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا - ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن تین مختلف کرپشن اسکینڈلز کی انکوائری کر رہا ہے۔انکوائریوں میں سپیئر پارٹس کی خریداری میں خورد برد، غیر قانونی بھرتیوں اور فیول کی مد میں کروڑوں روپے کی خورد برد کی انکوائریاں شامل ہیں - دوسری جانب فیول اور مشینری کی مرمت کی مد میں دو کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن ثابت ہو چکی ہے، جبکہ مرکزی ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں 

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -