نوجوانوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، ملک اسامہ 

نوجوانوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، ملک اسامہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)آج بروز بدھ 8 دسمبر کو خیبرپختونخوا  یوتھ اسمبلی کا اجلاس پشاور میں ضلعی کونسل ہال پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر فائقہ فلک ناز صاحبہ نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک شروع ہوا۔ اجلاس میں مرحوم اسد خان سابقہ سپیکر کے لئے دعائے مغفرت ہوئی۔  اجلاس میں ملک احمد نے خیبر پختونخواہ یوتھ اسمبلی کی قانون پیش کی جس پر بحث ہوئی،بحث میں اپوزیشن لیڈر تنویراحمد،وزیر اعلی خیبر پختونخوا اسمبلی ملک اسامہ اور اتحاد پارٹی کی چیف انضمام خدمت پارٹی چیف شاداب اور جذبہ پارٹی کے چیف توصیف احمد اور وزیر آسانی حقوق عابدجدون نے  بحث کی  اجلاس میں چیئرمین خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی دانیال احمد پراچہ گورنر خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی اعزاز علی شاہ اور سیکرٹری اطلاعات نظاراحمدجدون نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا  یوتھ اسمبلی ملک اسامہ نے کہاکہ نوجوانوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے اور انکے مسائل اور حقوق  کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاؤنگا اور انکے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی جائیگی انہوں نے کہاکہ یوتھ اسمبلی ہمارے لیے نرسریاں سے جس سے ہم سیکھ کر مستقبل میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ممبران بنیں گے اورعوام کے حقوق کی نمائندگی کرینگے۔