عوام بہترین فیصلہ کرنے کا شعور رکھتے ہیں‘ عبید انور‘ نعیم اللہ 

  عوام بہترین فیصلہ کرنے کا شعور رکھتے ہیں‘ عبید انور‘ نعیم اللہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) امن ترقی پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں عبید انور، نعیم اللہ جان، نغمان خان اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام بہترین فیصلہ کرنے کا شعور رکھتے ہیں، 19 دسمبر کو نئی اور عوامی قیادت کے ساتھ کھڑے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ عوام بنیادی مسائل کی وجہ سے پس رہے ہیں، انصاف اور اختیار کیلئے یہ جمہوری جنگ عوامی فتح سے ہمکنار ہو گی، جب تک اہل اور عوامی قیادت آگے نہیں آئے گی مسائل حل نہیں ہوں گے، انہوں نے کرک، پشاور اور گردونواح میں امن ترقی پارٹی کے انقلابی منشور اور لائحہ عمل کو سراہنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محمد فائق شاہ کی قیادت میں یہ قافلہ رکے گا نہیں بلکہ پورے ملک میں حقیقی جمہوریت لائے گا، دریں اثناء انہوں نے مختلف اجتماعات اور اجلاس سے بھی خطاب کیا اور امن ترقی پارٹی کا منشور اور جدوجہد پر عوام کو آگاہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -