میپکو، صارفین  سے بلنگ کی مد میں 29ارب30کروڑ کی ریکوری

میپکو، صارفین  سے بلنگ کی مد میں 29ارب30کروڑ کی ریکوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز   رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے نومبر2021 کے دوران صارفین سے بلنگ کی مد میں 29ارب30(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
 کروڑ روپے وصولیاں کی ہیں جس سے ماہانہ ریکوری کی شرح102 اعشاریہ 5فیصد رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی زیرنگرانی آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کی سربراہی میں ڈپٹی کمرشل منیجرز، ایکسین، ایس ڈی اوز اور سٹاف پر مشتمل ٹیمیں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ماہانہ بلوں /واجبات /بقایاجات وصول کرنے کے لئے آپریشن کررہی ہیں۔جنوبی پنجاب میں پرائیویٹ صارفین سے 27ارب69کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 102.1فیصد اور سرکاری اداروں /محکموں سے ایک ارب 61کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 109.1فیصد رہی ہے۔میپکو ملتان سرکل میں 6ارب 17کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 102.5فیصد، ڈی جی خان سرکل میں 2ارب 18کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 101.5فیصد، وہاڑی سرکل میں 2ارب 76کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 100فیصد، بہاولپور سرکل میں 3ارب 76کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 103.2فیصد، ساہیوال سرکل میں 3ارب 91 کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 102.5فیصد، رحیم یار خان سرکل میں 3ارب روپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح 101.8فیصد، مظفرگڑھ سرکل میں 3ارب 22کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 103.8فیصد، بہاولنگر سرکل میں ایک ارب 92کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 103فیصد اور خانیوال سرکل میں دو ارب 33کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 103.6فیصد رہی ہے۔
ریکوری