چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا آج دورہ ملتان متوقع

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا آج دورہ ملتان متوقع

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی آج متوقع طور پر ملتان پہنچیں گے وہ 12 (بقیہ نمبر60صفحہ6پر)

دسمبر تک ملتان میں قیام کریں گے چیف جسٹس اپنے دورے کے دوران جسٹس کالونی میں نئی عمارت کا افتتاح اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شیخ جمشید حیات کی بیٹی کی شادی میں بھی شرکت کریں گے۔ فاضل چیف جسٹس کا لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں مقدمات کی سماعت اور  ہائیکورٹ بار ملتان کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکت بھی متوقع ہے۔ چیف جسٹس کی آمد پر سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سٹی پولیس آفیسر، ایس ایس پی سپیشل برانچ اور چیف ٹریفک آفیسر کو سیکورٹی اور ٹریفک پلان کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے

متوقع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -