سپورٹس کیلئے مخصوص گرانٹ فرضی کارروائیوں کی نذر، محمد اعجاز شفیع

سپورٹس کیلئے مخصوص گرانٹ فرضی کارروائیوں کی نذر، محمد اعجاز شفیع

  

خانپور(نمائندہ پاکستان)کرپشن کی وجہ سے محکمے تباہ ہو چکے ہیں نوجوانوں کے لئے کی گئی تمام تر کوششوں پر پانی پھیرا(بقیہ نمبر57صفحہ6پر)

 جا رہا ہے مہنگائی اور کرپشن کی وجہ سے پیدا حالات متوسط طبقے پر اثر انداز ہو رہے ہیں کھیلوں کے لئے مخصوص گرانٹ فرضی کاروائیوں اور کاغذوں میں ضائع کر دی گئی ہے حالات بگڑتے جا رہے ہیں عوام کو ہمت اور حوصلے سے حالات کا مقابلہ کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر بیت المال پنجاب چوہدری اعجاز شفیع نے عثمان کمبوہ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہوتا ہے قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے زخیرہ اندوزوں کی چاندی ہو چکی ہے۔چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں خانپور میں اربوں کے ترقیاتی کام کروائے اور محکموں کو شہریوں کا پابند کئے رکھا اب خانپور کا ہر ادارہ منہ زور ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کے منصوبے آج بھی ہمارے اخلاص کی گواہی دے رہے ہیں۔اس موقع پر محمد فرحان کمبوہ،محمد وقار انور کمبوہ،حافظ وسیم انور،غیا ث الدین بلبن قریشی،جام عبدالمجید جاوید غلام مرتضیٰ چوہدری،صادق جاوید چوہدری،وقاص راؤف ودیگر بھی موجود تھے۔

اعجاز شفیع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -