ملتان:لوکل گورنمنٹ،28کروڑ  مالیت کے ٹھیکے کم نرخوں پر نیلام

  ملتان:لوکل گورنمنٹ،28کروڑ  مالیت کے ٹھیکے کم نرخوں پر نیلام

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)لوکل گورنمنٹ ملتان نے 28 کروڑ روپے (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

مالیت کی 23ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکے مقابلہ کے ذریعے تخمینہ لاگت سے کم نرخوں پر نیلام کر دیئے گزشتہ روز نیلام کمیٹی کی نگرانی میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے بیٹے مخدوم زین قریشی کے حلقوں کی ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکے نیلام کیے گئے اس دوران ٹھیکیداروں نے پول کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے مقابلہ ہونے پر ٹھیکیداروں نے تخمینہ لاگت سے 20 سے 33 فیصد کم ریٹ کے ٹینڈر دے کر ٹھیکے لے لیے جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں ٹف ٹائل سولنگ میٹل روڈ نالیوں و پختہ کھالوں کی تعمیر شامل ہیں 

نیلام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -