کوٹ ادو:دوستی کے نام پر میٹرک  کی طالبہ سے بداخلاقی، دھمکیاں 

کوٹ ادو:دوستی کے نام پر میٹرک  کی طالبہ سے بداخلاقی، دھمکیاں 

  

  کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ بخاری روڈ کے(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

 رہائشی سید ملازم حسین شاہ کی بیٹی کرن فاطمہ کی پرہاڑ غربی کے اسلم سندیلہ سیموبائل فون پر2سال قبل دوستی ہوئی،جس پر اسلم سندیلہ اسے شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ  بداخلاقی کرتا رہا،بلیک میل کرنے پر کرن فاطمہ نے اس کے ساتھ رابطہ ختم کر دیا،گزشتہ دنوں اسلم سندیلہ نے اس کے موبائل فون پر کال کرکے اسے نکاح کا جھانسہ دیا اور ملاقات کا وقت مانگا نہ دینے پر اس کے بھائیوں کو بتانے کی دھمکی دی جس پر کرن فاطمہ خوف کے مارے اس کو ملنے گئی تواسلم سندیلہ اسے موٹرسائیکل بٹھا کر کالی پل کے قریب ایک چوبارہ پر لے گیا جہاں اس کے ساتھ گن پوائنٹ پر  بداخلاقی کی، بعد ازاں اسیموٹر سائیکل پر بٹھا کر تھانہ چوک لے آیا اور اسے روڈ پر کھڑا کر کے انتظار کا کہہ کر رفو چکر ہوگیا،متاثرہ لڑکی نے تمام ماجرا اپنے گھر والوں کو بتایااور تھانہ  تھانہ سٹی کوٹ ادو پہنچ گئی، پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نے متاثرہ کرن فاطمہ کی مدعیت میں اسلم سندیلہ کے خلاف مقدمہ نمبر 1150/21زیر دفعہ 376آئی درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

دھمکیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -