الائیڈ سکولز اور ایفاء سکولز  سسٹمکے نیشنل لیول پر مقابلے

الائیڈ سکولز اور ایفاء سکولز  سسٹمکے نیشنل لیول پر مقابلے

  

 لاہور(پ ر)  پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک  کے پراجیکٹس،ایفا سکولزاور الائیڈ سکولز کے زیر انتظام(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

  قومی سطح پر 2021 کے مقابلوں کا  گزشتہ دنوں انعقاد کیا گیا۔طلباء نے انگریزی مقابلوں اور ترجمہ قرآن مجید کے مقابلوں میں بھر پور شرکت کی۔ انگریزی تقریری مقابلوں میں اپر پنجاب ریجن سے الائیڈ سکول گکھڑ کیمپس، گکھڑکی عروج اعجازنے پہلی پوزیشن حاصل کی۔انھیں 25 ہزار روپے  نقد، میرٹ سر  ٹیفکیٹ اور سوونیئر بطور انعام دیا گیا۔ دو سری پوزیشن سنٹرل پنجاب II ریجن،الائیڈ سکول والٹن کیمپس،  لاہور کی زویمہ فرید نے حاصل کی اور20 ہزار روپے  نقد،میرٹ سر  ٹیفکیٹ اور سوونیئر کی حقدار ٹھہریں۔تیسری پوزیشن سیالکوٹ ریجن،الائیڈسکول سیالکوٹ کیمپس کی صبغہ فاطمہ نے حاصل کی اور انھیں 15 ہزار روپے نقد،میرٹ سر  ٹیفکیٹ اور سوونیئر بطور انعام ملا۔ انگریزی تقریری مقابلوں میں شریک  باقی تمام طلباء کو  5،5 ہزار روپے  نقد، شمولیتی سر ٹیفکیٹس اور سوونیئر زدئیے گئے۔   ترجمہ قرآن مجید کے مقابلوں میں اپر پنجاب ریجن سے الائیڈ سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس، گوجرانوالہ کے احمد عبدالسلام نے, رچناریجن سے الائیڈ سکول محمد حسین کیمپس، فیصل آباد کی مومنہ احمد نے او ر سنٹرل پنجاب II ریجن سے الائیڈ سکول پاک کیمپس، لاہور کی سحر خالد نے اوٌل پوزیشن حاصل کی۔ انھیں ایک، ایک لاکھ روپے نقد،میرٹ سر ٹیفکیٹس اور سوونیئر زبطور انعام دیے گئے۔دوسری پوزیشن اپر پنجاب ریجن سے  الائیڈ سکول ڈی سی روڈکیمپس،گوجرانوالہ کی نائرہ افضل نے حاصل کی۔ انھیں 75 ہزار روپے نقد،میرٹ سر  ٹیفکیٹ اور سوونیئر بطور انعام دیا گیا۔ تیسری پوزیشن رچنا ریجن کی نور فاطمہ وحیدنے حاصل کی جن کا تعلق الائیڈسکول الرافیع کیمپس، فیصل آباد سے تھا۔انھیں 50 ہزار روپے  نقد، میرٹ سر  ٹیفکیٹ اور سوونیئر بطور انعام دیا گیا۔ترجمہ قرآن مجید کے مقابلوں میں کوئز راؤنڈ تک پہنچنے والے باقی 5 طلباء  کو 20, 20  ہزار روپے نقد،شمولیتی سرٹیفکیٹس اور سوونیئرزدیے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -