بہاولپور میں ارینامال کا سنگ بنیاد  پراجیکٹ لوگوں کیلئے تحفہ،سید احمد عالم  محمد اجمل مہاروی کی بات چیت

بہاولپور میں ارینامال کا سنگ بنیاد  پراجیکٹ لوگوں کیلئے تحفہ،سید احمد عالم ...

  

بہاولپور(بیورورپورٹ) ارینامال کاسنگ بنیادرکھ دیاگیا عالمی (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

معیار کے شاپنگ مال میں دکانداروں‘شہریوں کوعام سہولیات میسر ہونگی پراجیکٹ بہاول پورکے لئے تحفہ ہے سیداحمدعالم‘ صاحبزادہ محمداجمل مہاروی نے دعاکرائی تفصیل کے مطابق  الاحمد بلڈرز کی جانب سے گزشتہ روز بہاولپور کی تاریخ کا شاندار اور سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ ارینامال کا سنگ بنیاد رکھا گیا مال کے تعمیراتی کام کا آغاز پاکستان کی معروف کنسٹرکشن کمپنی تھہیم گروپ آف کمپنیز نے کیا مذکورہ کمپنی وطن عزیز کے بیشتر میگا پراجیکٹس بڑی کامیابی سے مکمل کر چکی ہے یہ کمپنی کام میں مہارت اور معیار میں اپنا ثانی نہیں رکھتی اس موقع پر ارینا مال کے آنرز سید احمد عالم،محمد ریاض،صاحبزادہ خرم مہاروی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارینا مال نہ صرف بہاولپور بلکہ ملکی تاریخ کا شاندار اور عالمی معیار کے مطابق تعمیر ہونے والا ایک اہم شاپنگ مال ہوگا جس میں دکانداروں اور شہریوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق تمام سہولیات میسر ہونگی اور برانڈز کو کاروبار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے اور ان کے کاروبار میں روز بروز ترقی ہو گی انہوں نے کہا کہ ہم ارینامال کے  تعمیراتی منصوبے میں بہاولپور میں پہلی دفعہ عالمی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے پائلنگ کر رہے ہیں یعنی مال کے ہر سائیڈز پر نیچے پانی کی سطح تک پلر ڈال رہے ہیں اس کے بعد کھدائی شروع ہوگی تاکہ ایک فیصد بھی رسک نہ رہے اور تمام سائیڈز لینڈ سلائیڈنگ سے محفوظ رہیں جبکہ پہلے ادھر اس طرح کا کام نہیں ہوا۔ تھہیم کنسٹرکشن کے آنرز کا کہنا تھا کہ ہم جلد از جلد اسکو مکمل کر یں گے یہ پراجیکٹ بہاولپور کیلئے ایک اچھا تحفہ ہے۔اور انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری مزید مشینری بھی دو چار دن کے اندر پہنچ جائے گی اور ہم اس پراجیکٹ کیلئے کے ایل پی روڈ پر ایک ایکڑ پر بیچنگ پلانٹ لگا رہے ہیں جو کہ پاکستان کے بڑے پراجیکٹس کیلئے لگتا ہے اور اس کی مکسنگ کمپیوٹرائز ہوتی ہے۔ اس پراجیکٹ پر تمام جدید مشینری لگ رہی ہے مینول کام کوئی نہیں ہے  دریں اثنا ارینامال کے سنگ بنیاد کے موقع پر معززین علاقہ کے لیے پرتکلف ظہرا نے کا اہتمام بھی کیا گیا اور  سید احمد عالم کے والد محترم سید محمد مدنی اور صاحبزادہ خرم مہاروی کے والد محترم صاحبزادہ میاں محمد اجمل مہاروی نے اختتامی و برکت کیلئے دعا کرائی۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -