لاہور کو آلودگی سے بچانے کیلئے قازقستان کی خصوصی انٹری

لاہور کو آلودگی سے بچانے کیلئے قازقستان کی خصوصی انٹری

  

 میلسی (نامہ نگار)لاہور کے لیے قازقستان کے صوبہ الماتے کے مئیر الیکٹریکل بسوں کی فراہمی  پہلے مر حلے پر متفق   ہوگئے یہ بات مئیر الماتے اور صوباء وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی کے مابین  طے ہوء اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے  مشیر ملک عامر ڈوگر بھی موجود  تھے جو ملک اور بالخصوص لاہور میں بڑھتی آلودگی کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان کی (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

جانب سے الماتے (قاز قستان)گئے۔ترجمان صوباء وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی نے میڈیا کو دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے قازقستان. کے مئیر الماتے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہو ا اور خوشگوار انداز میں دو طرفہ مذاکرات ہوئے جس پر قازقستان کے مئیر الماتے نے اتفاق کیا کہ قازقستان پاکستان اور صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کو آلودگی کے خاتمے کے لیے سپورٹ کرے گا اور اس سلسلے میں مئیر الماتے کے دورہ پاکستان کے بعد طویل المدت معاہدہ ممکن ہوگا۔ابتداء طور پر اور خیر سگالی کے لیے الماتے کے مئیر نے الیکٹریکل بسوں کی لاہور کے لیے فراہمی پر اتفاق کیا۔اور قازقستان کے میر الماتی نے بہت جلد پاکستان آنے کا. وعدہ کیا جس کے لیے انہیں مشیر وزیر اعظم ملک عامر ڈوگر  ایم این اے ملتان اور صوباء وزیر جہاں زیب خان کھچی(ایم پی اے میلسی) نے مشترکہ طور پر  دعوت دی۔

انٹری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -