آر پی او، سی پی او ملتان کی انٹری، دفاتر کا معائنہ، ملاقاتیں 

آر پی او، سی پی او ملتان کی انٹری، دفاتر کا معائنہ، ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (وقائع نگار)نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض اور سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر نے گزشتہ روز اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے چارج سنبھالنے پر پولیس دستہ نے آر پی او کو سلامی دی  بعد ازاں  آر پی (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
او ملتان نے کرائم میٹنگ کی صدارت کی انہیں ریجن میں کرائم کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ڈی پی او خانیوال نے ضمنی الیکشن کے حفاظتی انتظامات پر بریفنگ دی ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل کرایا جائے   افسران ریجن میں جرائم کی شرح میں کمی کے لیے کوشاں رہیں   سنگین جرائم کی صورت میں سینیئر افسر موقع پر بلاتاخیر پہنچیں اجلاس میں  سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر، ڈی پی او خانیوال ندیم عباس،ڈی پی او لودھراں عبدالروف بابر، ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ نیازی، ایس پی سپیشل برانچ، ایس ایس پی آپریشن شائستہ ندیم اورایس ایس پی انویسٹیگیشن عامر خان نیازی نے اجلاس میں شرکت کی قبل ازیں پولیس لائنز میں آمد کے موقع پر سی پی اوملتان خرم شہزاد حیدر کو پولیس کیچاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نمرین منیر اور دیگر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیاسی پی او ملتان نے یادگار شہدا پر حاضری دی، شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور شہدائے پولیس کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کیسی پی او ملتان نے پولیس دفاتر کا بھی وزٹ کیا اور دفتر کے عملے سے ملاقات کی چارج سنبھالنے کے موقع پر سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور انسداد جرائم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔عوام کو انصاف کی فراہمی اور مسائل ومشکلات کے ازالے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی اور پولیس فورس کی ویلفئیر کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ شہریوں اور پولیس ملازمین کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر نے پولیس لائنز ملتان میں ڈسٹرکٹ ملتان کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان  محمد عامر خان نیازی، چیف ٹریفک آفیسر ملتان جلیل عمران غلیزئی، ایس پی صدر ڈویژن احمد نواز شاہ، ایس پی سٹی ڈویژن راو نعیم شاہد، ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل، ایس پی گلگشت ڈویژن حسن جہانگیر، ڈسٹرکٹ ملتان کے جملہ ڈی ایس پیز، جملہ ایس ایچ اوز اور دیگر افسران میٹنگ میں شریک ہوئے سی پی او ملتان نے تمام افسران کو ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ہدایات دیں انہوں نے ہدایت کی کہ کرائم کنٹرول کرنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں پٹرولنگ کے نظام کو موثر بنائیں اور کرائم پاکٹس پر خصوصی توجہ دیں کسی بھی جرم کی صورت میں بروقت اندراج مقدمہ کریں اس حوالے سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی سی پی او ملتان نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ تحمل سے پیش آئیں اور قانون کے مطابق مکمل تعاون فراہم کریں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے کرپشن کی شکایت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں، اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کی جائے تاکہ جرائم کے خاتمے میں مدد مل سکیاس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مقدمات کو یکسو کرنے کے لیے انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں  منشیات فروشوں اور قماربازی میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کریں  اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران اور رہائی یافتہ عادی مجرمان کو گرفتار کریں۔
ملاقاتیں