پی پی206میں ضمنی الیکشن،سیاسی پارہ ہائی،گہماگہمی

پی پی206میں ضمنی الیکشن،سیاسی پارہ ہائی،گہماگہمی

  

 خانیوال (نمائندہ پاکستان)پی ٹی آئی حکومت واضح شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، خانیوال مسلم لیگ (ن) کا ہمیشہ سے گڑھ ہے اور موجودہ ضمنی الیکشن میں بھی غیر جانبدارانہ سروے کے مطابق لیگی امیدوار رانا محمد سلیم حنیف بھاری اکثریت سے کامیاب ہورہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی فتح کا راستہ روکنے کیلئے نااہل و سلیکٹڈ حکومت انتظامیہ کے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

ساتھ مل کر شہر کا امن برباد کرکے (ن) لیگ کو نہیں ہرا سکتی، ہمارے سٹی صدر شیخ فتح علی پر ناجائز مقدمہ درج کیا گیا اور گزشتہ شب میاں نواز شریف کے جاں نثار سپاہی چوہدری شاہد رفیق سٹی کونسلر کو کمپین سے واپسی پر ان کے الیکشن آفس میں 6گولیاں ماری گئیں اس سے بڑھ کر ظلم و بربریت اور کیا مثال ہوسکتی ہے،ہم خانیوال کے ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ریجنل پولیس آفیسر سے تو قع کرتے ہیں اور ساتھ ہی تنبہ بھی کرتے ہیں کہ اگلے دو روز میں ظلم کا بازار گرم کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، جگہ جگہ انتخابی قواعدضوابط کی شدید خلاف ورزی کی جارہی ہے ان کا وزیر زراعت دن رات حکومتی وسائل کے ساتھ اور ترقی کے جھوٹے وعدوں کے ساتھ کمپین میں مصروف ہے ہم انہیں وارننگ دیتے ہیں کہ وہ قانون والیکشن کمیشن کی ہدایات کی پاسداری کرتے ہوئے اس مذموم کوشش سے باز آئیں ورنہ ہم انہیں حلقہ سے باہر روانہ کرنے کی استطاعت بھی رکھتے ہیں۔ لوگوں کو مالکانہ حقوق کے جھانسے دینے والے اس سے قبل تین سال کہاں تھے ہمیں فخر ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے خانیوال کو موٹروے جیسا میگا پراجیکٹ اور خانیوال لودھراں جیسا مثالی منصوبہ دیا سچ تو یہ ہے کہ خانیوال میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ مسلم لیگ (ن) کے دور کے ہیں ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حلقہ پی پی 206 خانیوال میں جو غیر قانونی کمپین چلائی جارہی ہے اور ہمارے کارکنان کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس کا سخت ایکشن لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ نے سردار اویس خان لغاری صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب کے ہمراہ رانا محمد سلیم حنیف کے مرکزی الیکشن آفس میں میڈیا خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سردار اویس خان لغاری نے کہاکہ وہ 2018 کا وقت گزر گیا جب آپ نے قوم کے ووٹ کے نتائج کو اپنی مرضی میں تبدیل کرلیا تھا لیکن اب ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے انشاء اللہ پی پی 206 میں ن لیگ کی فتح قریب ہے اور ہم یہاں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ہمارے کارکنان پر گولیاں برسانے والے یہ خوش فہمی دل سے نکال دیں کہ ان کی اس بربریت سے ہمارے حوصلے پست ہوسکتے ہیں ایسا ہر گز نہیں بلکہ جیسے جیسے ہماری راہ میں غیر آئینی اور غیر قانونی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے ووٹ بنک میں اور میاں نواز شریف کی محبت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہم پر امن لوگ ہیں ہم نے اپنے ساتھی پر ہونے والی فائرنگ کا کیس فائل کیا ہے یہ ظالم لوگ اس کو ہسپتال سے بھی ڈسچارج کروانے کیلئے حکومتی دباؤڈال رہے ہیں لیکن انہیں علم نہیں کہ میاں نواز شریف اور اس کے چاہنے والوں کے حوصلے چٹانوں سے بھی مضبوط ہیں اور ان کو کبھی نہ جھکایا جاسکتا ہے اور نہ کبھی توڑا جاسکتا ہے۔ پریس کانفرنس میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ذیشان رفیق،ڈویژنل صدر عبدالرحمن خان کانجو،شیخ طارق رشید، حاجی عرفان احمد خان ڈاہا، محمد خان ڈاہا،رانا محمد سلیم حنیف، حاجی عطاء الرحمن،ضلعی صدر خانیوال چوہدری ضیاء الرحمن، سید جمیل شاہ، چوہدری فضل الرحمن، سعد کانجواور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری میاں غلام شبیر ساقی بھی موجو د تھے۔لیگی عہدیداران نے کہاکہ ہم انشاء اللہ16 دسمبر کو بھاری اکثریت سے جیت کر میاں نواز شریف کو خانیوال کی سیٹ گفٹ کریں گے ہماری انتخابی مہم الحمداللہ عوام کے بھرپور تعاون اپنے عروج پر ہے آج مہنگائی نے لوگوں کا جو حشر کردیا ہے سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ پی ٹی آئی کو کوئی ذی الشعور بندہ ووٹ دے آج بلا تفریق سب کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں پولنگ والے دن ووٹر پی ٹی آئی سے اس کی بے حسی اور مہنگائی کا بدلہ لے گا۔

الیکشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -