پی پی 206میں ضمنی الیکشن،سکیورٹی پلان فائنل، افسروں کو ٹاسک

 پی پی 206میں ضمنی الیکشن،سکیورٹی پلان فائنل، افسروں کو ٹاسک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (وقائع نگار)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ خانیوال حلقہ پی پی 206  میں 16 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا گیا ہے اس حوالہ سے پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے اور ڈی پی او خانیوال کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ ضمنی انتخاب کے پرامن انعقاد میں خلل ڈالنے کے خلاف  بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے طے کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے جہاں خلاف ورزی پائی گئی کارروائی ہو گی انہوں نے کہا کہ پولنگ کے روز ووٹرز حق رائے دہی کا آزادنہ استعمال  بلا خوف و خطر کر سکیں گے ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے افسران اور جوان ڈیوٹی پر مستعد ہوں گے اور پولنگ اسٹیشنز سے نتائج کے اعلان تک حفاظتی حصار قائم رہے گا کسی غیر متعلقہ شخص کو پولنگ اسٹیشن جانے کی ہرگز اجازت نہ ہو گی اس موقع پر آر پی او جاوید اکبر ریاض نے بریفنگ دی ڈی پی او خانیوال سید ندیم عباس نے سیکیورٹی پلان سے آگاہ کیا اے ڈی آئی جی ڈسپلن عمران شوکت بھی اس دوران موجود تھے
ٹاسک