ملتان،پرائیویٹ ہسپتال میں خاتون مریضہ کا بے ہوش کئے بغیرکامیاب آپریشن

ملتان،پرائیویٹ ہسپتال میں خاتون مریضہ کا بے ہوش کئے بغیرکامیاب آپریشن

  

 ملتان (وقائع نگار)  ملتان کے نجی ہسپتال میں وہاڑی کی رہائشی(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 32 سالہ خاتون مریضہ کو معروف  کنسلٹنٹ نیورو سرجن ڈاکٹر انیلا دربار، اسسٹنٹ نیورو سرجن ڈاکٹر خضر حیات انیستھیزیا ٹیم  ڈاکٹر جمال حفیظ، ڈاکٹر شہباز احمد،  آصف منظور نے صرف سرجری کی جگہ پر لوکل انیستھیزیا دے کر مریضہ کو بے ہوش کئے بغیر دماغ کی رسولی کا کامیاب اور پیچیدہ آپریشن کیا، اس حوالے سے ڈاکٹر انیلا دربار کا کہنا تھا کہ اس طرح مریض کو بے ہوش کئے بغیر دماغ کی رسولی نکالنے کے دوران مریض کو فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے اور مریض کو اگلے روز گھر بھیج دیا جاتا ہے، اس سرجری کو میڈیکل اصطلاح میں awake intra axial brain surgery کہا جاتا ہے 

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -