MLCپرٹرینی ڈاکٹر ز کے ریمارکس کیوں کو الیفا ئیڈپرسن کہاں گئے: لاہور ہائیکورٹ 

MLCپرٹرینی ڈاکٹر ز کے ریمارکس کیوں کو الیفا ئیڈپرسن کہاں گئے: لاہور ہائیکورٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایم ایل سی کے حوالے سے پٹیشنر ناصر کی درخواست پر سماعت جواب کے انتظار اور فیصلے کے لیے ملتوی کردی ہے۔عدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ جو ایم ایل سی بنایا جاتا ہے اس پر ریمارکس ایک ینگ ڈاکٹر کیوں لکھتا ہے۔جب ایم ایل سی بنایا جاتا ہے اس وقت زخم کی نوعیت اور بتائی جاتی ہے مگر بعد میں اور ہوتی ہے۔اس کام (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)
کے لیے میڈیکل بورڈ کا ہونا ضروری ہے  ۔عدالت عالیہ نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری  ہیلتھ پنجاب تنویر اقبال  اورسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ساتھ پنجاب نادر چٹھہ کو ان پرسن طلب کیا تھا۔دونوں افسران ان پرسن پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ میڈیکل ایگزامینر کی تقرری کی کیا کوالیفیکیشن ہے اور کتنے کوالیفائیڈ ایگزامینرز ہیں اور ان کی ٹریننگ کا سسٹم کیا ہے تو دونوں سیکرٹریز نے عدالت کو بریف کیا کہ پنجاب میں 2000  ایگزامینرز ہیں مگر 89 کوالیفایئڈ ہیں اب باقی کی ٹریننگ شروع کرا رہے ہیں۔عدالت نے آئندہ پنجاب لیول پر ایگزامینرز کے حوالے سے ڈیٹا مہیا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت میں ڈیٹا جمع کرا دیا گیا۔مگر عدالت کے چیک کرنے پر ڈیٹا نامکمل نکلا۔جس پر دونوں سیکرٹریز کو نوٹ کرایا گیا کہ تحریری طور پر ڈیٹا جمع کرائیں گے اس ڈیٹا میں ظاہر ہو رہا ہے کہ کل 28 ڈی ایچ کیوز ہیں اور 322 آر ایچ سی ہیں پنجاب میں کل 36 میڈیکل بورڈز ہیں اور صوبائی سطع پر ایک چیرمین کے انڈر ہیں ٹریننگ کے حوالے سے  2018  کے ہیلتھ کمیشن رولز کے تحت ریفریشر کرائے جاتے ہیں عدالت عالیہ نے حکم جاری کیا کہ آئندہ کوئی میڈیکل ایگزامینر بغیر ریزن کے اپینین نہیں دے گا اور اگر دے گا تو اس کا کیس ھیلتھ کئیر کمیشن کو بھیجا جائیگا۔اور تحریری ڈیٹا عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔ ایم ایل سی کے پرفارمے کو بہتر بنایا جائے۔ اس کو کمپٹیٹنٹ  اتھارٹی دیکھے۔  میڈیکل ایکسپرٹس کو فرانزک ایکسپرٹس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔سیکرٹری سپشلائزڈ نے ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے دو دن کا وقت دیے جانے کی استدعا کی۔عدالت نے سیکرٹری کو حکم دیا اب دوبارہ آنے ضرورت نہیں صرف لا فیسر کو اصل دستخط کے ساتھ سوموار سے قبل ڈیٹا جمع کرائیں۔