دسمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری 

  دسمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری 

  

  اسلام آباد(این این آئی)اوگرا نے دسمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی 3.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی،سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو کمی کی گئی۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.6238 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر،سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.3769 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی،سوئی ناردرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.6791 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو تھی،سوئی سدرن سسٹم پر ستمبر میں ایل این جی کی قیمت 15.4259 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

 ایل این جی

مزید :

علاقائی -