ایم کیو ایم کے وزرا کی وفاق میں کوئی حیثیت نہیں: ناصر شاہ

ایم کیو ایم کے وزرا کی وفاق میں کوئی حیثیت نہیں: ناصر شاہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایم کیو ایم کے وزرا کو ڈیلی ویجز وزرا کی حیثیت میں رکھا ہے۔ ایم کیو ایم کی  احتجاجی ریلی کے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ امین الحق کا کل ریلی سے خطاب ان کی فرسٹریشن کا نتیجہ تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایم کیو ایم کے وزرا کو ڈیلی ویجز وزرا کی حیثیت میں رکھا ہے۔ ایم کیوایم کے وزرا کی وفاق میں کوئی حیثیت نہیں، یہ بڑاس یہاں آ کر نکالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  امین الحق عوام سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ بلدیاتی نظام کے خلاف گرفتاریاں دیں گے۔ کیا امین الحق کراچی کے عوام کو مردم شماری میں اقلیت میں دکھانے پر گرفتاریاں دینگے؟ ایم کیو ایم نے متزات مردم شمای کو قبول کر کے قومی جرم کیا۔

مزید :

صفحہ اول -