بجلی و گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر تے ہیں: فائق شاہ 

بجلی و گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر تے ہیں: فائق شاہ 

  

      پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے بجلی، گیس کی بڑھتی قیمتوں اور منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر پورا افریقہ اور کئی مسلم ممالک اپنی سالمیت، معیشت اور آزادی کھو بیٹھے، کیا پاکستان میں بھی اسی ایجنڈے کو مسلط کر کے تباہ کیا جا رہا ہے، حکمران جواب دیں، محمد فائق شاہ نے کہا کہ منی بجٹ، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ، بجلی، گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں طوفانی اضافہ کس کے کہنے پر کیا جا ریا ہے؟ موجودہ حکمرانوں کا انجام بھی ماضی کے حکمرانوں جیسا ہوگا، محمد فائق شاہ نے کہا کہ کپتان اور ان کی ٹیم ناکام ہو چکی ہے امن ترقی پارٹی عوامی اختیار سے سب کو کٹہرے میں لائے گی اور ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائے گا، اہل اور باصلاحیت افراد آگے آئیں تاکہ ملک کو عالمی مالیاتی اداروں کے شکنجے سے نکالا جائے، حکومت اور اپوزیشن صرف اقتدار کی دوڑ میں اندھے ہو چکے ہیں ملکی مسائل اور عوام کی حالت سے کسی کو غرض نہیں، انیس فیصد الیکشن ٹرن آؤٹ عوام کی لاتعلقی اور مایوسی کا اظہار ہے، جمہوریت کے نام پر عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے، ادارے متحد ہو کر ظالم طبقات سے حساب لیں، امن ترقی پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

مزید :

صفحہ اول -