امریکہ کی جمہوریت پر کا نفرنس آج شروع، پاکستان کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ 

امریکہ کی جمہوریت پر کا نفرنس آج شروع، پاکستان کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ 

  

     نئی دہلی، اسلام آباد (آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔بھارتی فضائیہ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے روسی ساختہ ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت سمیت  9 افراد اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ جنرل بپن راوت بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع نیلا گیری میں واقع ڈیفنس سروسز سٹاف کالج میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے جار ہے تھے کہ کونور کے قریب ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش  آیا۔ بھارتی فضائیہ نے جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 13 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھارتی فوج کے لیفٹننٹ جنرل (ر) ایچ ایس پناگ نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  آج (جمعرات کو) پارلیمنٹ میں واقعے کے حوالے سے بیان دیں گے۔علاوہ ازیں بھارتی ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی  گئی ہے۔جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے تھے لیکن مودی سرکار نے انہیں بھارت کی مسلح افواج کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایک کالج کے نزدیک گھنے جنگل والے علاقے میں گرا ہوا ہے اور اس میں سے نکلنے والے آگ کے بلند شعلوں کو بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والا واحد شخص کی شناخت کیپٹن ورون سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج کیاسٹاف تھے۔بھارتی فضائیہ کے مطابق ورون سنگھ کا علاج ملٹری اسپتال ویلنگٹن میں جاری ہے۔ چیف آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تعزیت کا اظہار  پاکستان کے  آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں اہلیہ اور 11 ساتھیوں سمیت ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثہ

مزید :

صفحہ اول -