ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 14بارایسوسی ایشنوں کے صدورمعطل

 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 14بارایسوسی ایشنوں کے صدورمعطل

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب بار کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 14بارایسوسی ایشنوں کے صدور کومعطل کردیاہے،جن میں قصور،خانیوال،ملتان،ننکانہ صاحب،حافظ آباد، پسرور اورروالپنڈی کے اضلاع بھی شامل ہیں،پنجاب بارکونسل نے جنوری میں ہونے والے بارایسوسی ایشنز کے انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق طے کررکھاہے جس کے تحت بارایسوسی ایشنز کے صدور کوالیکشن بورڈ قائم کرنے کاپابند بنایا گیاہے،اس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مذکورہ صدور کو معطل کیا گیاہے۔

 صدورمعطل

مزید :

صفحہ اول -