سرکاری کالجز میں ایم فل،ایم ایس پروگرام شروع کرنیکا حتمی پلان تیار

سرکاری کالجز میں ایم فل،ایم ایس پروگرام شروع کرنیکا حتمی پلان تیار

  

ملتان(سٹی رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے  سرکاری کالجز میں ایم فل اور ایم ایس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ ایچ ای ڈی نے سرکاری کالجز میں ایم فل اور ایم ایس پروگرام شروع کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے ابتدائی طور پر لاہور کے دس سرکاری کالجز میں ایم فل اور ایم ایس پروگرام کروایا جائے گا۔جس کے بعد صوبے بھرکے بڑے شہروں میں  اس پراجیکٹ کو شروع کیا جائے گا  پہلی دفعہ سرکاری کالجز میں اس سطح کے پروگرام شروع ہونگے۔سائنس اور آرٹس دونوں مضامین میں ایم فل اور ایم ایس کروایا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -